ابنا: مسلح عناصر نے آج ریف ميں محکمۂ نقل وحمل کی عمارت کے نیچے ایک سرنگ کھود کر اس عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا کہ جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ شام کے ذرائع ابلاغ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے سبب دمشق اور جنوبی علاقوں کے کئی بجلی گھروں سے بجلی کی سپلائي منقطع ہوگئي۔ شام کی فوج نے ہتھیاروں کا ایک بڑا کھیپ کہ جسے مسلح دہشت گرد کچھ عرصے قبل " مہین " اور " ریف حمص " علاقوں کے ہتھیاروں کے انبار سے چرالے گئے تھے، تل شنان نامی گاؤں کے قریب انہیں حاصل کرنے کے بعد تباہ کردیا۔ شام کی فوج نے " ریف ادلب " کے شہر ، سرمین ، ميں دہشت گردوں کے سرغناؤں کی ایک میٹینگ کے دوران ان پر حملہ کردیا جس میں ایک سعودی باشندہ ابو محمد المہاجر ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
.......
/169